Tuesday, 19 July 2016

پہلے

کسی کو دل میں بسانے سے پہلے
کسی کو بے جا چاہنے سے پہلے

چوٹ کے لئے خود کو تیار رکھنا
کٹانا پڑتا ہے سر اٹھانے سے پہلے

چین کھو سکتا ہے بے سکونی میں
کھونا پڑتا ہے کچھ پانے سے پہلے

کوچہِ عشق سے بوجھل پلکیں لیے
جانا پڑتا ہے اکثر آنے سے پہلے

از: ذیشان احمد بھٹی
مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں »