Saturday, 16 April 2016

میرے خیال

میرے خیال مجھے انساں رہنے نہیں دیتے
کوئی بات من کی مگر لب کہنے نہیں دیتے

امنڈ پڑتا ہے سیلاب بے تابیوں کا یکسر
صبروضبط گر جذبات بہنے نہیں دیتے

گلیوں میں مقدم ہیں پہرے خلافِ عشق
درِ یار پر لوگ مجھے رہنے نہیں دیتے

میں وہ دلہن ہوں جسے سہاگ کے زمانے
بھول کر بھی پیار کے گہنے نہیں دیتے

جاں تو حاضر یک لخت کرنے کو برداشت
طعنے دنیا کے مگر غم سہنے نہیں دیتے

از: ذیشان احمد بھٹی