Thursday, 17 March 2016

سوچا نہ تھا

سوچا نہ تھا محبت میں یہ بھی مقام آئے گا
روئے گا تُو اور دل کو میرے آرام آئے گا

کبھی یاد کرونگا تجھ کو، کبھی تجھ سے اپنی وفا کو
کبھی تیری بے وفائی کا قصہ لبِ بام آئے گا

بھول ہی جاؤں گا تجھے رفتہ رفتہ کبھی
صرف ہلکا سا خیال ہمیشہ سرِشام آئے گا

از: ذیشان احمد بھٹی